Monday, 21 April 2014

Stop Violence Against Students ...

                                                         




 Stop Violence Against Students ....

آج جامعہ کراچی کے طالب علموں کی جانب سے شعبہ سیاست کے طالب علم  سلمان مشتاق کے لاپتہ ہو جانے پر احتجاج کیا گیا ، جس میں طلبہ نے ان کی بازیابی کے لءیے حکومتی اداروں سے اپیل کی ۔ان کو ۱۲ اپریل کو گلشن  معمار کے اطراف سے نا معلوم افراد کی جانب سے اتھآیا گیا ہے ۔ مگر تاحال ان کا کچھ پتہ نہیں چل پارہا ہے ۔ ان  کو بازیاب کروایا جائے انکے  دوستوں کا کہنا ہے کہ ہمیں تو یہ تک نہیں معلوم کے وہ زندہ بھی ہے ؟؟؟

گھر والوں کی جانب سے بھِی یہ اپیل کی گئی ہے کے ہمیں ہماری اولاد واپس کردو ، ہمیں  قصور بتایا جائے طلب علموں کی جانب سے بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبہ نہیں مانا گیا تو ہر تعلیمی ادارے سے طالب علم نکلیں گیں ۔۔۔


گزشتہ دنوں بھی دیکھا جاےَ تو بھِی جامعہ کراچی کے دو طالب علموں کو قتل کر دیا گیا مگر تا حا ان کے قاتلوں کو منظر عام تک نہیں لا یا جا سکا ، اس سے جا معہ کراچی کا تشخص پامال ہورہا ہے ، اور طلبہ پر نفسیاتی طور پر برا اثر پڑ رہا ہے ، اور ایک خوف کی فضاء قائم ہو رہی ہے جس کو انتظامیاں اور سیکیورٹی اداروں  کی جانب سے سنجیدگی سے دیکھنا  چاہئے۔۔۔

نوجوان بالخصوص طالب علم ملک کے مستقبل کے معمار ہیں
ان کے ساتھ کسی بھِی قسم کا تذلیل امیز رویہ بھِی بند کیا جائے
جو جامعہ کراچی میں اکژ دیکھا جا رہا ہوتا ہے ، اور تلاشی دہشت گردوں کی لی جا ئے عام طلب علموں کی نہیں ۔۔۔

کیونکہ کہ یہ اسی ملک سرمایہ ہیں ، جس کو جیسا لگائیں گیں اسی طرح کا پائیگیں۔۔۔  

No comments:

Post a Comment